ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طویل انتظار ختم کویت نے غیر ملکی گھریلو ملازمین کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ریاست کویت نے بیرون ملک کویڈ 19 کی وجہ سے فضائی سروسز بندش کے نتیجے میں پھنس جانے والے گھریلو ملازمین کو مرحلہ واپس واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کویت 80ہزارگھریلو ملازمین کی واپسی کی تیاری کر رہا ہے۔

ان میں سے بیشتر ایسے ممالک میں پھنسے ہوئے تھے جن کے ساتھ ہی کرونا وبا کی وجہ سے پروازیں بند کردی گئیں تھیں۔اگرچہ کویت نے تجارتی ہوا بازی کی بحالی کے پہلے مرحلے کا آغاز یکم اگست سے کیا تھا مگر رواں سال مارچ کو بند کی گئی پروازیں اب بھی ان 34 ممالک کے ساتھ عملی طور پر معطل ہیں۔ کویت کے خیال میں ان ملکوں میں کرونا کے خطرات اور اثرات اب بھی موجود ہیں۔پچھلے مہینوں کے دوران پروازوں کی معطلی کے باعث ان ممالک کے بہت سے کارکنوں کو کسی تیسرے ملک کے راستے کویت آنے پر مجبور کیا گیا جہاں مسافر کویت میں داخلے کی اجازت سے پہلے کم از کم 14 دن گزارتا۔اس سے ان مزدوروں اور ان کے لواحقین کے اہل خانہ کو بھاری اخراجات اٹھانا پڑتے تھے۔اس تناظر میں کویت کی سول ایوی ایشن کے ترجمان سعد محمد العتیبی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیرون ملک سے گھریلو ملازمین کی واپسی کے منصوبے کی کامیابی ابتدائی مرحلہ ہو گی۔براہ راست پروازیں کویت ایئرویز اور جزیرا ایئر ویز کے ذریعہ ان ممالک کے درمیان چلائی جائیں گی جن میں گھریلو ملازمین موجود ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہندوستان اور فلپائن شامل ہوں گء اور اس کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…