برطانوی وزیر صحت نے کرسمس تقریبات سے متعلق سوال کے جواب میں ”انشااللہ”کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران کرسمس تقریبات کے انعقاد سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا انشااللہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نک فراری نے ان سے

سوال کیا کہ کیا 2 دسمبر کو حکومت کی پیش کردہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت عوام کرسمس کی تقریبات اور کیرول کانسرٹس منعقد کرسکیں گے؟۔میزبان کی جانب سے اس سوال کے جواب میں چند لمحے خاموش رہنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کام نے یک لفظی جواب دیا اور کہا انشااللہ ۔میٹ ہین کام نے کرسمس کی تقریبات سے متعلق اس ایک لفظ کے جواب کے علاوہ حکومتی پالیسی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی، جب میزبان نے ان سے تفصیلات پوچھنے کی کوشش کی تو وزیر صحت نے کہا کہ “میں چاہوں گا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پہلے پارلیمنٹ میں تفصیلات شیئر کرلیں”۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عیسائیوں کے اہم دن کرسمس کی تقریبات سے متعلق سوال پر ان کے عربی زبان کے اس جواب پر دنیا حیران ہے، اس لفظ کے لغوی معنی ہیں اگراللہ نے چاہا، برطانوی وزیر نے لفظ کیوں استعمال کیا اور اس کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے یہ تو خود وزیر ہی آشکار کرسکتے ہیں، مگر لوگوں کو بحث کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا اور ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…