پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مسلم رہنما میثاق جمہوری اقدارقبول کرلیں فرانسیسی صدرمیکرون نے 15دن کا الٹی میٹم دیدیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس ( آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مسلم رہنمائوں کو 15 روز کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ فرانس میں بنیاد پرستی کو کو روکنے کے لیے میثاقِ جمہوری اقدارکو قبول کرلیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست

سے رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کو دیاگیا ہے۔میثاق کے مطابق اسلام کو ایک سیاسی تحریک کے بجائے صرف مذہب سمجھاجائیگا اور مقامی مسلمان گروپوں میں بیرونی مداخلت بھی ممنوع ہوگی۔ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ نے نیشنل کونسل آف امام اے قیام پر رضامندی ظاہر کردی جس کے تحت مساجد میں اماموں کا تقرر سرکاری طور پر ہوگا اور انہیں کونسل کی جانب سے معزول بھی کیا جاسکے گا۔فرانسیسی صدر کی جانب سے بنیاد پرستی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔فوری اقدامات کے طور پر پارلیمنٹ میں ایک وسیع تناظر کاحامل بل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بنیاد پرستی کو روکا جاسکے۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ فرانس میں گھریلو تعلیم پر پابندی ہوگی اور مذہبی بنیادوں پر کسی سرکاری اہلکار کو دھمکانے پر بھی سخت سزا ہوگی۔نئے قانون کے تحت تمام افراد کو بچوں کو اسکول بھیجنا لازمی ہوگا، بچوں کو ایک شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا

جس کی مدد سے ان کی اسکول میں حاضری مانیٹر کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں والدین کو قیدسمیت بھاری جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔اس کے علاوہ کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات اس شخص تک پہنچانے پر پابندی ہوگی جو اسے نقصان پہنچانے کا

ارادہ رکھتا ہو۔فرانسیسی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کوانتہاپسندوں کے چنگل سے بچانا ہوگا، اس حوالے سے قانون سازی کا بل 9 دسمبر کو پالیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائیگا۔اس پیش رفت کا تعلق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے بعد ہونے والے حملوں سے جوڑا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…