کینیڈا میں امیگریشن کے ہدف میں اضافہ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آگئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

ٹورنٹو (این این آئی )کینیڈا کی حکومت نے رواں سال کورونا کی وجہ سے تارکین وطن کی تعداد میں آنے والی کمی کے باعث اگلے تین برسوں کے لیے تارکین کے ہدف میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث پاکستانی نوجوانوں کے لیے کینیڈا میں امیگریشن کے مزید مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

سال 2021 میں تین لاکھ 51 ہزار افراد اور سال 2022 میں تین لاکھ 61 ہزار افراد کو امیگریشن دینے کا ارادہ تھا۔تاہم اب اس ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2021 کے لیے چار لاکھ ایک ہزار اور سال 2022 کے لیے چار لاکھ 11 ہزار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سال 2023 میں مزید 10 ہزار افراد کا اضافہ کرتے ہوئے سالانہ ہدف چار لاکھ 21 ہزار افراد کر دیا گیا ہے۔ جن افراد کو امیگریشن دی جائے گی ان میں سے 60 فیصد کا تعلق درمیانے درجے کے ان افراد سے ہے جو کینیڈا کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔کینیڈا کی امیگریشن رپورٹ کے مطابق وہاں پر امیگریشن لینے والے افراد میں سب سے زیادہ کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔سال 2019 میں کم وبیش 86 ہزار انڈین اور 10 ہزار 800 پاکستانیوں نے کینیڈا کی امیگریشن حاصل کی۔کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان کے مطابق کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔ یہاں پر مہارت یافتہ ورکرز کے لیے ملازمتوں کے وسیع مواقع ہیں۔ تعلیم کے حصول کے لیے اگر کسی کے پاس یہاں پہنچ کر صرف ایک سیمیسٹر کا خرچہ بھی ہو تو وہ ملازمت کر کے اپنی تعلیم مکمل کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…