بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

50 ہزار درہم، مرسیڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 2 ہزار درہم کی ماہانہ تنخواہ دبئی میں گرفتار پاکستانی شخص کی رہائی کے بدلے پولیس کو حیران کن پیشکش پھر آگے کیا ہوا؟اہلکاربھی منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں گرفتار پاکستانی نے جیل سے فرار کروانے کیلئے پولیس اہلکار کو مرسیڈیز، رولیکس اور خطیر رقم کی آفر کر کے سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کیا جو امارات سے ڈی پورٹ ہونے

کے بعد غیر قانونی طریقے سے دوبارہ یہاں پہنچ گیا تھا۔ ملزم کو تھانے لایا گیا تو اس نے گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو پیشکش کی کہ اگر اسے تھانے سے مقدمے کا اندراج کیے بغیر جانے دیاجائے گا تو اسے بدلے میں 50 ہزار درہم، مرسیڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 2 ہزار درہم کی ماہانہ تنخواہ بھی بطور رشوت دی جائے گی۔اتنی بڑی آفر سن کر بڑے سے بڑے ایماندار افراد کا ایمان ڈول جاتا ہے تاہم اس پولیس اہلکار نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کو ملزم کی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو امارات میں غیر قانونی طور پر امارات داخل ہونے کے جرم میں جون 2020 میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق پولیس اسٹیشن میں ملزم نے عربی زبان میں مجھے آفر کی کہ اگر میں اسے فرار کروا دوں گا تو وہ اس مہربانی کے بدلے مجھے مرسیڈیز، رولیکس واچ، پچاس ہزار درہم کے علاوہ ہر ماہ مزید رقم بطور رشوت دے گا تاکہ آئندہ کبھی گرفتاری کی صورت میں بھی

میں اسے فرار کروا سکوں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میں نے اپنے سینیئر افسر کو آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے اس شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی ہدایت کی، میں نے 40 سالہ ملزم کے سامنے ظاہری طور پر رشوت قبول کرنے کی ہامی بھر لی۔ جس کے بعد ملزم نے کسی

کو فون کر کے کہا کہ وہ فوری طور پر بر دبئی تھانے میں 15 ہزار درہم کی رقم لے کر پہنچ جائے، چند منٹوں بعد دو پاکستانی رقم لے کر پہنچ گئے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔سرکاری استغاثہ نے تینوں پاکستانی ملزمان پر رشوت کی پیشکش کے الزام کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 25 نومبرکو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…