اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

گستاخانہ خاکہ دکھانے پر استاد کے مارے جانے کے بعد کریک ڈائون،فرانس میں مسجد بند کرنے کا حکم، مسجد انتظامیہ پر حیرت انگیز الزام

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی ) فرانس میں طلبا کو گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کے مارے جانے کے بعد کیے جانے والے کریک ڈائون میں ایک مسجد کو 6 ماہ کے لیے جبرا بند کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پیغمبر

اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں پر ٹیچر کے مارے جانے کے بعد کریک ڈائون آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے تحت پیرس کے نواحی علاقے پینٹین کی گرینڈ مسجد کو عارضی طور پر 6 ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔مسجد کے دروازے پر چسپاں کیے جانے والے سرکاری حکم نامے میں الزام عائد کیا گیا کہ مسجد انتظامیہ نے فیس بک پیج پر ایک ایسی تقریر شیئر کی گئی تھی جس میں اسکول ٹیچر کو مارنے پر مبینہ طور پر اکسایا گیا تھا۔کریک ڈائون کے دوران پولیس نے ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس نے ٹیچر کومارنے والے نوجوان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا اور مقتول ٹیچر کی اسکول برخاستگی کے لیے آن لائن مہم بھی چلائی تھی۔واضح رہے کہ فرانس میں 18 سالہ نوجوان نے اسکول ٹیچر کو لیکچر کے دوران پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھانے پر چھری کے وار کرکے ماردیا تھا جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو تعاقب کے بعد گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…