بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

وبا نہیں یہاں شفا ہی ملتی ہے،عمرہ کا پہلا مرحلہ مکمل زائرین میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہ آیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ، مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بندش کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے میں معتمرین میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی طرف

سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے صرف اعتمرناایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک لاکھ 25 ہزار معتمرین کو عمرہ کی اجازت دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے 2 ملین افراد نے عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔ الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 45 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ 20 ہزار نمازی مسجد حرام میں آئے۔دریں اثناالحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف عمرہ مناسک کے دوسرے مرحلے پر عمرہ زائرین کی آمد اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے مسجد حرام میں خصوصی افراد کے لیے مسجد کی پہلی منزل مختص کی ہے۔

اس کے علاوہ معذوری سے دوچار نمازیوں کے مسجد حرام میں داخلے کے لیے دیگر شرائط بھی عاید کی گئی ہیں۔ مسجد کی انتظامی تمام معذور افراد کو ان کے لیے مختص جگہ ہر پہنچانے اور انہیں نماز کیبعد بہ حفاظت باہر لے جانے میں مدد کرنے کی پابند ہوگی۔خصوصی افراد

کی عبادت کی ادائی میں مدد کے لیے الگ سے عملہ تعینات کیا گیا ہے جو وہیل چیئر کے ذریعے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کے ماسک، سینیٹائزنگ اور ان کے لیے آب زم زم کی بوتلوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔اس کے علاوہ معذور نمازیوں اور زائرین کا معاون عملہ

سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔ تھرما کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے خصوصی افراد کا درجہ حرارت بھی معلوم کیا جائے گا۔ مسجد حرام میں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کی سینی ٹائیزنگ، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوںکی صفائی، قالینوں وہیل چیئر

کی صفائی ستھرائی کے لیے مسجد موجود تمام نمازیوں کو باہر نکالا جائے گا۔درایں اثنا مسجد حرام میں معذور زائرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بن الجودی نے خصوصی افراد کے لیے مسجد حرام میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ

موجودہ کرونا کی وبائی حالات کے پیش نظر معذوری کا شکار زائرین اور نمازیوں کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔الجودی کا مزید کہنا تھا کہ مسجد حرام میں سلائیڈز اورریمپ کی شکل میں 32 دروازوں سے معذور افراد داخل اور خارج ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ باب 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 مختص ہیں جب کہ عمرہ کے لیے آنے والے معذور نمازی مطاف تک پہنچنے کے لیے اجیاد، الشبیکہ، المروہ اور الارقم پلوں کا استعمال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…