منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مودی حکومت کو دھچکا،جاپان کے بعد امریکی کمپنیاں بھی بھارت کو خیر باد کہنے لگیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)موٹر سائیکل کی دنیا کی معروف کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے بھارت میں بڑے پیمانے پر اپنی پروڈکشن اور سیلز بند کرنا شروع کر دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور زمانہ موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ فرم نے بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے باعث بھارت میں اپنی پروڈکشن اور سیلز بند کرنا شروع کر دی ہے۔چند ہفتوں قبل گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی

ٹویوٹا نے بھی بھارت میں بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے تنگ آ کر اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔ہارلے ڈیوڈسن اور ٹویوٹا کے بھارت سے اپنا کاروبار منتقل کرنے کو نریندر مودی کی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کی کوشش کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے،ہارلے ڈیوڈسن کی جانب سے بھارت سے اپنا 75 ملین ڈالر کا ری اسٹرکچرنگ پلانٹ، 70 مشینیں اور شمالی بھارت میں واقع باول پلانٹ بند کیا جا رہا ہے،باول پلانٹ کا 2011 میں افتتاح ہوا تھا لیکن اسے بھارت کی مقامی برانڈ ہیرو اور جاپان کی ہونڈا کے ساتھ مقابلے کی وجہ سے اپنی جگہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ بھارت دنیا میں موٹر سائیکل کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں سالانہ ایک کروڑ 70 لاکھ موٹر سائیکل اور اسکوٹیز فروخت کی جاتی ہیں۔دیگر ترقی پزیر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت ہونے کی وجہ سے بھارت غیر ملکی آٹو میکرز کے لیے سخت مارکیٹ ثابت ہوئی ہے،جنرل موٹرز نے 2017 میں بھارت سے اپنا کاروبار بند کر دیا تھا جب کہ فورڈ نے گزشتہ برس بھارتی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کے ساتھ اشتراک کر لیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بھارت میں بڑھتے ہوئے ٹیکسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے خاص طور پر ہارلے ڈیوڈسن پر لیویز بڑھنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔بھارت میں بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے علاوہ ہارلے ڈیوڈسن کو اندرونی مسائل کا بھی

سامنا ہے اور کمپنی کو 10 سال میں پہلی بار اپریل سے جون تک کے کوارٹر میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…