جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

عمرہ و زیارت کے خواہشمند تیاری کر لیں، سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2020 |

جدہ (آن لائن) سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر صالح بینتین نے آ ئندہ مرحلے میں عمرہ و زیارت کے مرحلہ وار بحالی کا اعلان کردیا ہے۔وہ پیر کو عمرہ پروگرام کو یادگار اور آسان تر بنانے سے متعلق عمرہ فورم میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ ’سعودی عرب حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ عمرہ بتدریج بحال کرنے والا ہے۔

وزیر حج و عمرہ کے مطابق ’ آ ئندہ مرحلے میں عمرہ کی کارروائی کے سلسلسلے میں جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اوربیرون ملک عمرہ پیکیج جدید شکل میں متعارف کراسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ایک ایپ جاری کرے گی۔ عمرہ کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی تاریح اور وقت کا تعین کریں گے۔عمرہ کمپنیاں اور ادارے اس حوالے سے اندرون مملکت اور باہر سے عمرے کے لیے آنے والوں کو اپنی خدمات پیش کریں گی۔وزیر حج نے بتایا کہ عمرہ پروگرام کے سلسلے میں 30 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کمپنیاں آن لائن اپنی خدمات پیش کریں گی اور عمرے پر آنے والوں سے رابطے میں رہیں گی۔ پہلی تبدیلی اندرون و بیرون ملک سے مسجد نبوی کے زائرین کے حوالے سے کی جائے گی۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ وزارت حج، عمرہ کمپنیوں اور کارکنان کے خانی۔ بشانہ کھڑی ہے۔ اس مرحلے میں ان کے ساتھ ہے اور ادارہ جاتی تبدیلی کے مرحلے میں بھی ان کے ساتھ ہو گی تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے مستحکم اقتصادی گروپ کے طور پر سامنے آئیں اور معیاری خدمات فراہم کرسکیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمرہ کمپنیاں اندرون ملک سے عمرہ کرنے والے سعودیوں، مقیم غیر ملکیوں، جی سی سی ممالک اور دنیا بھر کے عمرہ زائرین

کو خدمات فراہم کریں گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعود ی عرب عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے اپنی توانیاں وقف کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 2030ء تک سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں عمرہ زائر کو درخواسست دیتے وقت کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…