بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

قطر کا مسئلہ فلسطین پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی )قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے دوحا سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی

جارہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا موقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو۔قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہوناچاہیے، قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…