نئی دہلی (آن لائن )بھارت فوج کی جانب سے ایک غیرعمومی بیان میں کشمیر میں قانونی دائرہ کار کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق تین مقامی شہریوں کو غیرقانونی طور پر مارنے کے بعد انہیں پاکستانی قرار دیا گیا تھا۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پولیس یہ تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ تین کشمیری واقعی عسکریت پسندی میں ملوث تھے۔ فوجی بیان کے مطابق ان کشمیریوں کو تعلق راجوڑی کے علاقے سے تھا جب کہ ان کے اہل خانہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ ان تینوں کو فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں مارا۔