کابل (آن لائن)افغانستان میں ایک نئی قانونی ترمیم کے تحت بچے کے قومی شناختی کارڈ پر والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔صدر اشرف غنی نے ترمیم کی منظوری دی۔اس سے پہلے تک افغانستان کے قوانین کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھا جاتا تھا۔افغان کابینہ میں قانونی امور کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ والدہ کا نام شناختی کارڈ میں شامل کرنا صنفی برابری کے حصول
اور خواتین کے حقوق کی آگاہی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔تین برس قبل ’میرا نام کہاں ہے‘ کے نام سے ایک مہم متعارف کی گئی تھی ۔کابل سے رکن پارلیمان مریم سما نے اس مہم کی حمایت کی تھی۔ ’میرا نام کہاں ہے‘ کی بانی لالے عثمانی نے بتایا کہ وہ ان نتائج سے بہت خوش ہیں۔کوئی شک نہیں کہ یہ جیت کارکنان اور شہریوں کی مسلسل مہم جوئی کی بدولت حاصل ہوئی ۔