قاہرہ (آن لائن)مصری بچی کو ایجپٹ ایئر کی پرواز سے سفر کے دوران پیدائش پر زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت مل گئی۔ مصری خاتون قاہرہ سے ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 777 سے لندن جارہی تھی۔ زچگی کا درد بڑھ جانے پر طیارے کو جرمن شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاں خاتون کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔خاتون نے میونخ سے لندن کا سفر
جاری رکھا تاہم لندن اترنے سے قبل ہی اس نے ایک بچی کو طیارے کے عملے کی مدد سے فضا میں ہی جنم دے دیا۔ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کردیا۔بچی ایجپٹ ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی- ابو العینین نے 38 سالہ ماں کی پرواز کے دوران مدد پر طیارے کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔