جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر کی دوسری شادی پر سعودی خاتون کا جشن،شہد کا تحفہ بھی دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (آن لائن)سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے بچوں کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو شیئر کر کے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ ام عمر نے کہا ہے کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ نہ صرف خوش ہیں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں۔

عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے کہا ہے کہ ‘میں مدینہ منورہ رہتی ہوں جبکہ میرا شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر میں ہے۔ ‘وہ اپنی ملازمت چھوڑ کے نہیں آسکتے جبکہ میں مدینہ منورہ چھوڑ کے وہاں نہیں جاسکتی، ہمیں اس حال میں 6 سال ہوگئے ہیں۔گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کر رہی تھی۔ام عمر نے کہا ہے کہ ‘شوہر کی شادی کے دن میں نے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ جشن منایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی اپنے باپ کی خوشی پر خوش ہوں۔۔ام عمر سے پوچھا گیا کہ شوہر کی دوسری شادی پر انہیں کیا تحفہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ‘میں نے شوہر کو اصلی اور خالص شہد تحفے میں دیا تاکہ ہماری آنے والی زندگی شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…