کینبرا (این این آئی )نیوزی لینڈ میں تین ماہ سے زائد کے عرصے میں پہلی بار کووڈ انیس کیس سامنے آنے پر بدھ کو ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام اس امکان کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ 90 دن سے زیادہ کے عرصے میں کووڈ 19 کے سامنے آنے والے کیسز کی وجہ مال برداری تو نہیں بنی۔ آکلینڈ نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا شہر ہے جو دو بندرگاہوں پر مشتمل ہے۔
اسی شہر میں کورونا سے متاثرہ ایک کنبے کے چار افراد میں کووڈ انیس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے سبب وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے فوری طور پر آکلینڈ میں لاک ڈائون اور پابندیوں کو سخت تر کرنے اور ملک بھر میں نقل و حرکت پر جزوی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ صحت کے محکمہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں 102 روز تک کورونا وائرس کی کوئی مقامی ترسیل نہیں ہوئی اور نہ ہی متاثرہ فیملی بیرون ملک سفر کیا تھا۔