اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

امریکی صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران فائرنگ، وائٹ ہائوس کو لاک ڈائون کر دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد صدر صدر ٹرمپ نیوز بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد امریکی صدر واپس آئے اور صحافیوں کے سوالوں کے

جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پایا جا چکا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ 17ویں اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایوینیو پر کی گئی جہاں سیکرٹ سروس گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے عہدیدار مذکورہ شخص کے مقصد کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکام اس کی تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ شخص کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تو نہیں رہا۔ٹرمپ نے کورونا وائرس بریفنگ شروع ہی کی تھی کہ امریکی سیکریٹ سروس کا ایک ایجنٹ انہیں بریفنگ روم سے باہر لے گیا۔امریکی صدر چند منٹ بعد واپس آئے اور بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے باہر ‘فائرنگ کی گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے’۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘واقعی فائرنگ کی گئی تھی اور کسی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولیاں چلائیں اور انہیں یقین ہے کہ جس شخص کو گولی مار دی گئی وہ مسلح تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ مشتبہ شخص تھا جسے گولی مار دی گئی ہے’۔ٹرمپ نے کہا کہ ایجنٹ انہیں اوول آفس لے گئے تھے، اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو سیکیورٹی خدشات کے تحت بند کردیا تھا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…