دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں ، امریکا اور بھارت سرفہرست  مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز،7 لاکھ 37 ہزار 135 اموات  

11  اگست‬‮  2020

واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی( آن لائن) دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکا، برازیل اور بھارت کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے بدستور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی

تعداد 64 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 لاکھ 37 ہزار 135 ہوچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کے لحاظ سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہے، امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 66 ہزار 44 اموات ہوچکی ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس کے 23 لاکھ 90 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں جبکہ 17 ہزار سے زائد زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکا میں کرونا وائرس کے اب تک 52 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 26 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں کرونا وائرس کے اب تک 30 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات 1 لاکھ 1 ہزار 752 ہوگئی ہیں۔بھارت کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں اب تک 22 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 353 ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے روس اور جنوبی افریقہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، وبا کے آغاز میں سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں کئی روز سے کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔دوسری جانب چین میں ایک بار پھر کرونا وائرس سر اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…