بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ہیروشیما اور ناگا ساکی کے دھماکوں کی یاد تازہ کردی ہے۔ اس بات کا اظہار مقامی ذرائع ابلاغ میں کیا جارہا ہے۔بیروت دھماکوں کے متعلق مقامی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بنیادی طور پر دو دھماکے تھے۔ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور اداروں کے حوالے سے
بتایا ہے کہ دھماکوں کے بعد گورنر بیروت مروان اباؤد ذرائع ابلاغ کے سامنے باقاعدہ رو پڑے ہیں۔گورنر بیروت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں سے قبل آگ لگی تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر بیروت مروان اباؤد نے روتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچے لیکن پھر دھماکوں میں لاپتہ ہوگئے۔