جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کے رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کے رہائشی علاقے میں آگ لگ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں واقع رہائشی کمپلیکس میں موجود پارک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ۔

اس رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اہم شخصیات رہائش پذیر تھے۔تہران پولیس کے ڈپٹی چیف نے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق رہائشی کمپلیکس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی سمیت دیگر کمانڈرز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پزیر تھے جبکہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ، سابق کمانڈر اور پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر کی رہائش بھی اسی جگہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی بھی اسی جگہ رہائش پذیر تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے آخر سے ملٹری، انڈسٹریل، نیو کلیئر، آئل ریفائنریز، پاور پلانٹس اور دیگر کاروباری مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی تنصیبات پر سائبر حملوں میں بیرونی حکومتیں ملوث ہوسکتی ہیں تاہم ایران نے آتشزدگی کے دیگر واقعات میں ان کے ملوث ہونے کے امکان کو خارج کردیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…