پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

روس کورونا ویکسین کے لیے ٹرائلز مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا، ویکسین کا انسانوں پر کامیاب تجربہ

datetime 13  جولائی  2020 |

ماسکو(آن لائن) روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کے لئے ٹرائلز مکمل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق روس کورونا ویکسین کے لیے ٹرائلز مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔روس کی سیکیونوف فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے لئے دنیا کی پہلی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز مکمل کیے۔اس بات کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسلیشنل میڈیسن اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وڈیم تاراسوف نے کی۔

گامالئی انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیولوجی کی تیار کردہ ویکسین کے تمام کلینیکل ٹرائلز 18 جون سے شروع ہوئے تھے۔ کلینیکل ٹرائلز کے لئے تشکیل دئیے گئے دونوں گروپوں کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔رضاکاروں کے پہلے گروپ کو دو تین دن میں رخصت ہونے کی اجازت ہوگی اور دوسرے گروپ کو 20 جولائی کو ڈسچارج کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ویکیسن کا انسانوں پر تجربہ کیا گیا اور اس کے اثرات دیکھے گئے اب اس کے ٹرائلز کامیابی کے ساتھ پورے ہو گئے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ میں جو ویکسین پہلے سے موجود ہیں وہ محفوظ ہیں کیونکہ ٹرائلز کی کامیابی سے ویکسین سے حفاظت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دنیابھر سے روس میں جمع سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ ویکسئین کا ٹیسٹ شروع کیا تھا۔سائنسدانوں نے سائبیریا کی ایک لیبارٹری میں ممکنہ کورونا وائرس ویکسئین کو مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا۔۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک پچیدہ عمل کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چھ مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرتے ہوئے ویکسئین تیار کی گئی ہے جس کو پیر کیروز سے مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا جار ہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس ویکسئین کو مارکیٹ میں آتے ایک سال سے 18 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی حتمی ویکسین سب سے زیادہ بولی لگانے

والوں کی بجائے ان ملکوں اور افراد کو فراہم کی جائے جن کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ورچوئل ویڈیوکانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے کورونا کی ویکسن کو مارکیٹ سے چلنے والے عوامل کی بجائے ایکویٹی کی بنیاد پر تقسیم کے بارے میں سخت فیصلے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے سیکڑوں منصوبے جاری ہیں اور یورپ اور امریکہ میں حکومتیں اربوں ڈالر کی تحقیق، آزمائشوں اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ امیر قومیں ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ چھوڑ دیں گی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…