پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع  ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) ایران نے چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا ہے ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ایم ڈی ایرانی ریلوے سعید رسولی نے کہا کہ یہ ریلوے ٹریک 628 کلومیٹر لمبا ہوگا، حکومت چابہار بندرگاہ کی گنجائش کو موجودہ 25 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 8.5 ملین ٹن کرنے کا

منصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے راہداری روس اور ہندوستان کے درمیان اشیاء کی نقل و حمل کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔چابہار کو زاہدان سے جوڑنے کے بعد یہ ریلوے ٹریک بعد میں افغانستان کے علاقے زرنجی سے جوڑا جائیگا جس سے سامان افغانستان سے زاہدان اور پھر چہا بہار کی بندرگاہ اور وہاں سے بھارت با آسانی منتقل کیا جاسکے گا۔چاہ بہار زاہدان ریلوے ٹریک کو خطے کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…