پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس کیخلاف جنگ ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا 

datetime 3  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکی کی جانب سے وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا معاملہ،امریکہ نے ایک سو وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو میں

وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر کی امداد فراہم کر چکی ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ وینٹیلٹرز این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ائیر پورٹ پر وصول کیے، امریکی کونسل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔ امریکی ڈپٹی کونسل جنرل نے کہاکہ وینٹیلٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو کورونا کے خلاف مددکے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ جان جوزف ہیلمئیر نے کہاکہ امریکہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ان 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرز ہے۔ جان جوزف ہیلمئیر کے مطابق یہ عطیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کئے گے وعدے کی تکمیل ہے۔ ممبر این ڈی ایم اے کے مطابق یہ وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہونگے،یہ ونٹیلیٹرز پورے ملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیے جائیں گے۔بریگیڈیر وسیم الدین کے مطابق کورونا کے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم اے پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…