جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر موجودگی کا انکشاف ، پہلی دفعہ جب اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھاتواس وقت پاکستان نےکیا دھمکی دیدی تھی کہ وہاں سے دم دبا کر بھاگ گیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جوانا ن پاکستان اور امور کشمیر کے ماہر عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ صورتحال بہت سنگین ہوچکی ہے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی پریشان کن ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل پہلی بار نہیں پہلے بھی آیا تھا وہ کہوٹہ میں ہمارے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا اس وقت ہماری فوج نے واضح کیا کہ

اگر اسرائیل نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسرائیل پر ایٹمی حملہ کرینگے جس کے بعد اسرائیل بھاگ گیا۔مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی فوج کو لانے میں امریکی سی آئی اے کا ہاتھ ہے ۔ سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ پٹرول کی قلت کے حوالے سے جاری رپورٹ بے بنیاد ہے ۔ سندھ ، پنجاب، کے پی کے میں لاکھوں لیٹر تیل کو ذخیرہ کرنے کیلئے بینکرز بنے ہوئے ہیں جہاں سے یہ تیل لے کرفروخت کیاجاتا ہے ۔ یہ قلت چوراور چوکیدار کا ملاپ ہے اربوں روپے اکٹھے کئے گئے یہ سب ملی بھگت سے ہورہاہے ۔بیوروچیف اسلام آباد سہیل اقبال بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں بحال کی جائیں اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کولایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئل کو ملک میں جاری تیل کی قلت کا کوئی اندازہ نہیں ۔ انرجی ایکسپرٹ نجم کمال نے کہا کہ جب تک وزارت میں حالات بہتر نہیں کرینگے پاکستان کو کوئی سرمایہ کاری کرنے نہیں آئے گا، ہمارے ہاں مزاج تھانیداری کا ہے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا نہیں ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آتی۔ سندھ کے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ ماضی میں ہم نے اپنا ہدف حاصل کیا ہے لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے تین ماہ سے ہر چیز بند ہے جس کی وجہ سے محاصل کی وصولی میں کمی ہوئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…