جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کشمیری پنڈت بھی ڈومیسائل قانون پر حکومت کے مخالف ہوگئے ، مودی سر کار پر برس پڑے

datetime 6  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون پر کشمیری پنڈتوں نے حکومت پر تنقید کی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل ّ(رہائشی)کی نئی تعریف واضح کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

سائوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیری پنڈت سنجے صراف جو کہ لوک جن شکتی پارٹی کے چیف سپوکس پرسن بھی ہیں نے کہا کہ جو ڈومیسائل قانون حکومت نے جموں کشمیر میں نافذ کیا، اس سے جموں کشمیر میں یا جموں کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیری پنڈتوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم جموں کشمیر کے حقیقی باشندے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے پنڈتوں کے دوسرے مسائل ہیں جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص کر کشمیری پنڈتوں کو اپنے گھر میں بسانے اور انہیں مواقع فرہم کرانا حکومت کی اول ذمہ داری ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری پنڈت ریسی کلم نے ڈومیسائل قانون کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو قانون سے جموں کشمیر کے عوام کو مرکزی حکومت نے زخم دیئے ہیں اور ڈومیسائل قانون سے ان زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے کیونکہ جموں کشمیر میں پہلے سے ہی بیروزگاری عروج پر ہے اور اب بیرون ریاست کے لوگ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کر کے اس علاقے کے نوجوانوں کا حق چھیننے کی کوشش کریں گے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قانون کو رول بیک کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح دہلی کے اشاروں پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس قانون کو نافذ کرنے کا عمل شروع کیا ہے، یہ قابل مذمت ہے اور ایسے فیصلے صرف لوگوں کی منتخب شدہ حکومت کرتی ہے نا کہ افسران۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے نئے ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت ملک بھر سے پولیس فورس میں ملازمت سمیت جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…