جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

چین کیساتھ مذاکرات سے قبل بھارت صدمے کا شکار ،پورے ملک میں ہلچل

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )بھارت کے سکریٹری دفاع اجے کمارکے کوروناوائرس کی وبا سے متاثر ہونے کی خبروں نے ملک کے ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ تشویش ناک پیش رفت ایسے وقت ہوئی جب بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

دونوں ممالک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے 6 جون بروز ہفتہ اعلی کمانڈروں کی سطح پر بات چیت کرنے والے ہیں۔وزارت دفاع کے ترجمان نے گوکہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنے سے فی الحال انکار کردیا تاہم یہاں سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیفنس سکریٹری اجے کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد وزارت دفاع کے دفتر ساوتھ بلاک میں صدمے کی لہر دوڑ گئی اوروزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نیز دیگر اعلی فوجی اورسویلین افسران اپنے دفاترنہیں گئے۔ذرائع کے مطابق ساوتھ بلاک کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ڈیفنس سکریٹری اس دوران کن کن لوگوں کے رابطے میں آئے تھے۔ پچھلے چند دنوں کے دوران تقریباً 30 افراد ڈیفنس سکریٹری کے رابطے میں آئے تھے ان سب کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور انہیں خود ساختہ قرنطینہ میں چلے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…