اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے لڑکے کا نام ارطغرل رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا جذبہ لیے اس ڈرامے نے کشمیری جوڑے کو اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا نام
سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل کے نام پر رکھ دیا۔مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بچے کا نام ارطغرل رکھا گیا ہو، وادی میں نئے پیدا ہونےوالے بچوں کیلئے یہ نام بہت عام ہوگیا ہے،کشمیر کے ایک بچوں کے ڈاکٹر سہیل نائیک نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ گزشتہ دنوں میں میرے کلینک پر ارطغرل نام کے بہت سے نوزائیدہ بچے آئے ہیں۔