پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کا شکار افراد کی جانیں بچائی جا سکیں، عالمی ادارہ صحت نے واضح کردیا

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کرونا جیسی پراسرار اور جان لیوا بیماری سے لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کرونا کے بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا مگر پچیس مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے ایک بیان میں کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈائون میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…