ںزیگرب(این این آئی )مشرقی یورپ کے ملک کروئیشیا نے اپنی سرحدیں دس ممالک کے باشندوں کے لیے کھول دی ہیں جن میں ایسے ممالک بھی شامل ہیں جو کہ کروئیشیا آنے والے سیاحوں کے اہم گڑھ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جن ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولی گئی ہیں ان میں آسٹریا، جرمنی اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔تاہم کسی
بھی غیر ملکی کو داخلے سے پہلے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج دکھانے ہوں گے۔کروئیشیا میں اب تک 100 اموات ہو چکی ہیں تاہم حکام نے تیزی سے اس وبا کے خلاف اقدامات کیے تھے۔مگر پھر بھی ملک میں سیاحت کی صنعت انتہائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس سال حکومت کی اوالین ترجیحات میں اس صنعت کو بچانا ہوگا۔