اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے عید کے دنوں میں سیز فائر کا اعلان کردیا ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان پر عملدرآمد آج عید کے پہلے روز سے ہوگا جو طالبان کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں حملوں میں تیزی کے بعد سامنے آیا ہے۔افغان طالبان نے عید کے تین روز کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں جاری تشدد کی لہر میں کچھ کمی کی امید ہے۔
طالبان کی جانب سے گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا جسے عید کے بعد توسیع نہیں دی گئی تھی۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کہیں بھی دشمنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اور اگر دشمن کی جانب سے آپ پر کوئی حملہ کیا جائے تو بھرپور دفاع کریں۔طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا اعلان صرف عید کے لیے کیا گیا ہے۔