منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صدر نے طبی محققین کے نتائج کو ’’ٹرمپ دشمن بیان‘ ‘قرار دے دیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق طبی محققین کے نتائج کو ٹرمپ دشمن بیان اور سیاسی پذیرائی کا حربہ قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کی وارننگ کو پیچھے دھکیل کر سماجی دوری کو ختم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دو مختلف طبی تحقیق کو

اپنے مؤقف سے متضاد سمجھتے ہوئے انہیں ’ٹرمپ دشمن بیان‘ قرار دیا۔امریکی صدر نے نہ صرف تحقیق کی دریافتوں کو مسترد کیا بلکہ بغیر کسی ثبوت کے محققین کو ’سیاست‘ قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مذکورہ محققین لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کی ان کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔پہلی تحقیق امریکی حکومت کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے فراہم کی تھی جس میں ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کے بارے میں خطرناک نتائج سے آگاہ کیا گیا اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیو ں کو بتایا کہ اگر آپ ایک سروے پر نظر ڈالیں، جو خراب سروے ہے، وہ لوگ بہت پرانے اور فرسودہ ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹرمپ دشمن بیان تھا۔علاوہ ازیں دوسری طبی تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ نے پیش کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ وائرس سے مرنے والے 36 ہزار افراد کو سماجی دوری کے ذریعے بچایا جاسکتا تھا۔جس پر ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کا ایک ایسا ادارہ جو بہت آزاد خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ حقیقت جاننا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ محض سیاسی پذیرائی کے لیے ایک حربہ ہے۔صحت عامہ کے ماہر اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے لا پروفیسر لیری گوسٹن نے ٹرمپ کے بیان کو ’مایوسی‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر سائنس پر سیاست کر رہے ہیں، اگر وہ صحت کے ماہرین کو جھوٹا کہہ رہے ہیں تو عوام خوفزدہ اور الجھن میں پڑ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…