واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کردیا۔ ریاست انڈیانا میں وینٹی لیٹر بنانے والی جگہ کے دورے کے دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے امریکا کے
بڑے اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سے ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر نے فیس ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر تمام افراد نے پہن رکھا تھا۔مائیک پنس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اسپتال کی ہدایات سے لاعلم تھے۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اسپتال میں آنے والوں کے لئے فیس ماسک پہننا لازم ہے۔