کورونا وائر س پھیلائو،معاملے کی تہہ تک جائیں گے، امریکہ کا دو ٹوک اعلان

30  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن( آن لائن)امریکہ نے ایک مرتبہ پھر چین سے ووہان وائرالوجی لیبارٹری تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے ،چین کو ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے ،وائرس امریکہ سمیت دنیا بھر کے کئی انسانوں کی جان لے چکا ہے اور اس میں سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے ۔

امریکی شہریوں کی زبان پر ایک ہی سوال ہے ،وہ ووہان وائرلواجی لیباری تک رسائی چاہتے ہیں ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا سمجھنا چاہتی ہے کوورونا وائرس کی وبا کیسے شروع ہوئی،بیجنگ پر لازم ہے کہ وہ شفاف طریقہ اپنائے کیونکہ ووہان میں اب بھی پیتھوجینز کی کئی لیبارٹریز میں کام جاری ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ وہاں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم چین سے کورونا وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔چین میں حساس تجربہ گاہیں ابھی بھی کھلی ہیں اور ان پر کام ہو رہا ہے۔ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے۔یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا سمجھا جارہا ہے ،ہم اس وباء کے پھیلنے کی تہہ تک جائیں گے چین کو ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے ،اس وائرس سے جہاں دنیا بھر کے ممالک متاثر ہوئے ہیں وہاں امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،امریکی عوام کی زبان پر ایک ہی سوال ہے اور وہ اس حقائق کو جاننا چاہتی ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل چین پر الزام لگایا تھا کہ مہلک وائرس ووہان کی تجربہ گاہ میں بنا اور وہیں سے لیک ہوا تاہم چین نے اس الزام کی سختی سے تردید کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…