منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کورونا وائرس کا پراسرار پہلو متعدد اموات کا باعث بننے لگا،مہلک وائرس جسم میں کس طرح تباہی مچانے لگا ، نئی تفصیلات سامنے آگئیں طبی ماہرین کی تحقیق میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

datetime 24  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈاکٹر رچرڈ لیوی ٹن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں نمونیہ کا ابتدا میں پتہ نہ چلنے سے اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈاکٹر رچرڈ لیوی ٹن کی جانب سے وینٹی لیٹر پر بیشتر کورونا مریضوں کے

انتقال کر جانے پر تحقیق کے نتیجے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ابتدائی مراحل میں نمونیہ کا پتہ نہ چلے کی وجہ سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر رچرڈلیوی ٹن کا کہنا تھا کہ کووڈ نمونیہ کی فوری تشخیص مریض کو وینٹی لیٹر یا موت سے بچا سکتی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کوروناسے نمونیہ میں آکسیجن کمی کے باوجود شروع میں سانس میں دشواری کا احساس نہیں ہوتا، آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے سانس کھینچنے سے ہوا دانی کونقصان پہنچتا ہے، ہوا دانی اور پھیپھڑوں کو مسلسل نقصان سے مریض خطرناک مرحلے میں پہنچ جاتا ہے۔ڈاکٹررچرڈلیوی ٹن نے کہا کہ اس خاموش نمونیہ کا کورونا ٹیسٹ کے بغیر طبی آلے سے پتا چلایا جاسکتا ہے، پلس آکزی میٹر انگلی کی پور پر لگا کر آکیسجن کی مقدار اور دھڑکن کاپتہ چلایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر رچرڈ لیوی ٹن کا کہنا تھا کہ بظاہر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی ابتدا میں آکسیجن کی کمی کا پتا لگانا کارگر ثابت ہوا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…