چین کے شہر ووہان میں اچانک کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ کیسے ہو گیا؟ چینی حکام نے تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دیئے

17  اپریل‬‮  2020

بیجنگ (آن لائن) چین کے شہر ووہان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں 1290 اموات کا مزید اضافہ۔ ووہان میں ہونے والی کل اموات کے ریکارڈ میں 1290 اموات کے اضافے پر چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ اموات ہیں جو تاخیر کا شکار ہونے یا بھول کے باعث رپورٹ نہ ہونے سے ریکارڈ کا حصہ نہ بن پائیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی

کل ہلاکتوں کی تعداد میں 1290 ہلاکتوں کا مزید اضافہ ہو چکا ہے۔میڈیاکے مطابق چینی حکام نے جمعہ کے روز ووہان شہر میں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے ریکارڈ میں 1290 ہلاکتوں کا مزید اضافہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کے علاوہ 325 نئے کیسز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کے ریکارڈ میں 1200 سے زائد اموات کے اضافے کے بعد وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 3869 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار 333 ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ووہان شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے رپورٹ نہ ہونے والی اموات کو ریکارڈ کا حصہ بنانا ضروری تھا۔ واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 513 ہو گئی ہے جبکہ 56 ہزار 595 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…