جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کے شکنجے میں آ گئے، ہلاکتیں 80 ہزار سے تجاوز کر گئیں ، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں14لاکھ سے زیادہ افرادکو جکڑ لیا ہے۔ اب تک81ہزار سے زائد مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ وائرس نے امریکا اور یورپ کو بھیانک صورت حال میں دھکیل دیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں اٹلی اور اسپین کے بعد کورونا وائرس نے اب فرانس پر پنجہ گاڑھا ہے

جہاں ایک ہی دن میں 1400 اموات کا خوفناک ہندسہ سامنے آیا ہے۔ اب تک 10 ہزار سے زائد زندگیاں جاچکی ہیں اور مریضوں کی تعداد میں فرانس اب چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب اسپین میں وائرس نے 556 زندگیاں چھین لیں اور اب ایک لاکھ 40 ہزار مریضوں کے ساتھ وہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا اور اموات 14 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔ اٹلی میں بھی مزید 604 لوگ جان سے گئے۔برطانیہ مسلسل بدترین حالت کا شکار ہے، 786 افراد ایک روز میں زندگی گنوا بیٹھے۔ بیلجیم میں 400، نیدر لینڈز میں 203، سوئیڈن میں 114 اموات سامنے آئیں۔ادھر امریکا میں وائرس نے ایک روز میں 1400 سے زیادہ زندگیاں چھین لیں، صرف ریاست نیویارک میں 781 افراد جان سے گئے، نیویارک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 800 سے زائد اموات کے بعد صورت حال اتنی بگڑ گئی ہے کہ انتظامیہ نے پارکس میں دس دس تابوت ایک ساتھ سپرد خاک کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…