جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان میں76روز بعد لاک ڈائون ختم، عوام کو سرگرمیاں بحال کرنے کی مشروط اجازت

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے حالات بہتر ہونے پر ملک میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان سے11ہفتوں کے طویل لاک ڈائون کو ختم کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل شہر میں عوام کو سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور شہر میں داخلے اور اخراج پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی ہیں۔

خیال رہے کہ چینی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ووہان شہر کو لاک ڈان کرکے شہریوں کی نقل و حرکت کو گھروں تک محدود کردیا تھا۔چینی اخبارکے مطابق لوگوں کو جس دن کا انتظار تھا اور جس دن کے لیے پرجوش تھے وہ آگیا ہے تاہم یہ آخری فتح نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمیں اب بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ووہان کھلا ہوا ہے جس پر ہم خوش ہوسکتے ہیں لیکن ہمیں آرام نہیں کرنا چاہیے۔ووہان سے پابندیوں کے خاتمے کے موقع پر حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی پر مامور افراد مخصوص لباس میں ہین کو ریلوے اسٹیشن کے باہر گشت کرتے نظر آئے اور گارڈز نے داخلی اور خارجی راستوں میں لوگوں کو بریفنگ دی۔رپورٹ کے مطابق ووہان سے دیگر شہروں کے ٹکٹ کے لیے الیکٹرونک بل بورڈ پر اشتہار دیے گئے ،چین کی حکمران پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے لاک ڈائون کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ شہر کے اعلی عہدیداروں نے ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کو کھولتے وقت حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جس کے ساتھ ساتھ امن و امان کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مقصد ہے کہ وبا کسی صورت دوبارہ سر نہ اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…