شادیوں سمیت تمام عوامی اجتماعات  منسوخ ،گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت افغان طالبان نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی

7  اپریل‬‮  2020

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان کو کورونا وائرس کے موذی مرض سے بچانے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مہم شروع کردی ہے۔طالبان رہنماء خیراللہ نے قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ایک ہفتے سے اس طرح کی آگاہی مہم چلا رہے ہیں، وہ لوگوں کو دستانے اور ماسک پہننے کی ترغیب دے رہے ہیں، ہاتھ صابن سے دھونے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

طالبان نے شادیوں سمیت تمام عوامی اجتماعات کو منسوخ کردیا ہے اور لوگوں کو مسجد کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔طالبان کی جانب سے صوبہ بغلان میں مقررہ کردہ نئے ڈائریکٹر صحت قاری خالد ہجران نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کمیشن نے ہدایات دی تھیں کہ لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے جو ہم اپنے کنٹرول والے علاقوں میں چلا رہے ہیں، ہم ان اضلاع میں پمفلیٹس بانٹ رہے ہیں جن میں کورونا سے بچاؤ کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر درج ہیں۔افغانستان کی وزارت صحت نے طالبان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ۔طالبان کے جنرل کمیشن فار پبلک ہیلتھ کی جانب سے چھاپے گئے اعلامیے میں عوام کو نمازیں پڑھنے، پاک صاف رہنے، حلال کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ طبی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ہجران نے کہا کہ ہم گاؤں دیہاتوں کے عوام کو ان سبزیوں کی فہرست بھی فراہم کر رہے ہیں جس میں زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…