اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکا جلد نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے۔برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے
کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دیا تھا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کورونا کی زیرِ تجربہ دوائیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیوں نے وائرس کا توڑ نکالا ہے، ان سے فوری لندن رابطہ کرنے کا کہا ہے۔