اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

روسی صدر پوتین سے مصافحہ کرنے والے ڈاکٹرکرونا وائرس کا شکار

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ نئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ڈینس پروتسینکو خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انھوں نے ایک ہفتہ قبل روسی صدر ولادی میر پوتین سے مصافحہ کیا تھا۔تب صدر پوتین نے ماسکو میں قائم کردہ کومونرکا اسپتال کا دورہ کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر پروتسینکو نے اسپتال میں واقع اپنے دفتر میں خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہتری محسوس کررہے ہیں۔تاہم کریملن نے ابھی تک ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ،جس سے یہ ظاہر ہو کہ صدر پوتین نے بھی کرونا وائرس کا اپنا کوئی ٹیسٹ کرایا۔انھوں نے ڈاکٹر پروتسینکو سے 24 مارچ کو ملاقات کے وقت عام لباس زیب تن کررکھا تھا اور پیشگی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا تھا، جس پر انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔البتہ انھوں نے اس ملاقات کے بعد اسپتال میں مریضوں کے کمروں میں جاتے وقت زرد رنگ کا حفاظتی سوٹ زیب تن کررکھا تھا۔روس نے کرونا وائرس کے 500 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔روس میں اس مہلک وَبا کے پھیلنے کے بعد ایک دن میں متاثرین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور اب تک ملک میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 2337 ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…