بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر چینی حکومت نے غیر ملکیوں کی ملک میں آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی وجہ سے چین ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق چین میں کرونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن یہ وائرس دنیا میں ابھی پھیل رہا ہے، اس لئے دوبارہ اس وباء کے خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے چین نے فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ چین نے اہم سیاحتی مقامات عوام کے لئے کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا۔