واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ فضائیہ کے سات اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ ایک روز قبل یہ تعداد 36 تھی۔ مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ کرونا کا شکار ہونے والے دو ہوابازوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے درجہ حرارت کی مسلسل چیکنگ کی جاتی رہی ہی ہے۔گذشتہ روز امریکی محکمہ دفاع کے اجلاس میں کرونا
بحران کے دوران فضائی سروسز کے دوران فضائیہ کے عملے کی ضروریات، ان کے لیے ضروری طبی سامان کی فراہمی، ٹیموں کی نقل وحرکت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیوڈ گولڈفن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کچھ فوجی مشقیں ملتوی کی جا رہی ہیں۔یہ بات امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی جس میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ امریکی فضائیہ کے ساتھ اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔