کورونا وائرس کا سب سے مئوثرعلاج دریافت 4دن میں مریض صحت یاب ہونے پرچین بھی حیران،دوا تیار کرنے والے ملک کا نام بتادیا

18  مارچ‬‮  2020

بیجنگ( آن لائن ) جاپان میں تیار کی گئی دوا کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے،اس بات کا دعوی چین کے سرکاری ذرائع کی جانب سے کیا گیا۔چینی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک جاپانی اینٹی وائرل دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں موثر ثابت ہوئی ہے۔فویپیراویر نامی دوائی جسے ایویگن ‘Avigan‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کو 2014 میں استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

اس دوائی کو کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس دوائی کو ہاتھ پاؤں سیمتعلقہ بیماریوں، پیلے بخار سمیت متعدد بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسی دوائی سے چین کے شہر وہان اور شینزین میں 320 افراد کے علاج میں حوصلہ کن نتائج سامنے آئے ہیں،چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدیدار ڑانگ ڑن من نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے لیے واضح طور پر موثر کن ثابت ہوئی ہے۔شینزین میں یہ دوائی کورونا وائرس کے 35 مریضوں کو دی گئی،4 دن بعد جب ان کا ٹیسٹ گیا تو وہ منفی آیا۔چینی میڈیکل ٹیموں کو اس دوائی کو کورونا وائرس کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے سفارش کی کہ کورونا وائرس کے علاج معالجے میں اس دوائی کو جلد سے جلد شامل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چینی دوا ساز کمپنی کو بڑے پیمانے پر اس دوائی کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے۔جب کہ اس کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جاپان کے پاس اب تک تقریبا 20 لاکھ ایویگن گولیوں کا ذخیرہ ہے۔جب کہ جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم نے 80 افراد کو یہ دوا دی ،لیکن وائرس زیادہ بڑھنے کی صورت میں اس نے اثر نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اندازے کے مطابق اگر جسم میں وائرس زیاسہ پھیل جائے تو پھر یہ دوائی موثر کن ثابت نہیں ہو سکتی جب کہ یہ دوائی حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…