راولپنڈی(این این آئی)کرونا وائرس ، کینیڈا، عمان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی جانب سے سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،18 مارچ سے تا حکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری، مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کر جائے گی،متحدہ عرب امارات میں
کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی،متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر لگے ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گے، ملا ئیشین شہریت یا سفارتی اجازت نامہ والے ملائشیاء سفر کرسکیں گے ،پی آئی اے کے پروازیں معمول کے مطابق جاری تاہم پابندی والے مسافر نہیں جا سکیں گے،پی آئی اے مسافروں کی سہولت کے لئے معلومات فراہم کر رہا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ پابندی سے متاثر ہونے والے مسافر اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں ۔