واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے کہا ہے کہ کرونا کی ویکسین کی تیاری میں ایک سال سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔کچھ نجی کمپنیاں جلد ایک ویکسین تیار کرنے کی توقع کرتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق ایسپر نے وزارت دفاع (پینٹاگان) کے دیگر ملازمین اور اپنے نائب سمیت خود کو کرونا کے شبے میں الگ کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے مصنوعی آکسیجن کے ایک ہزار آلات فراہم کیے گئے ہیں۔