سعودی صحرا میں  پھنسے 3پاکستانیوں کو انتھک محنت کے بعد تلاش کر لیا  گیا ،جانتے ہیں اس وقت ان تینوں کی حالت کیا تھی؟

10  مارچ‬‮  2020

ریاض(آن لائن) سعودی عرب  کے مشہور صحرا الربع الخالی میں  پھنسے 3پاکستانیوں کو سعودی بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے انتھک محنت کے بعد تلاش کر لیا ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق تینوں پاکستانی صحرا میں اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کے ٹائرریت کی کئی فٹ گہری تہہ میں دھنس گئے، بہت کوشش کے باوجود جب وہ ٹائر ریت سے باہر نکالنے میں ناکام رہے تو انہیں اپنی جان بچانے کی فکر ہو گئی،تینوں افراد 2،3روز تک اس وسیع ریگستان میں پھرتے رہے کہ

شاید کسی آبادی تک پہنچ جائیں، مگر انہیں کامیابی نہ ہو سکی۔ خوش قسمتی سے ان افراد کے جاننے والے نے عردہ صحرائی مرکز کو اطلاع دی کہ تینوں افراد سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، جس کے بعد ان کو ڈھونڈنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، اس ٹیم نے انتھک تلاش سے بالآخر انہیں 50کلومیٹر دْور ایک مقام پر تلاش کر لیا،ان نوجوانوں کی حالت بھْوک اور پیاس کے مارے بگڑی ہوئی تھی، جنہیں فوری طور پر قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب تسلّی بخش بتائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…