بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بدترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہرشامل ،جانتے ہیں بدترین دارالحکومتوں میں پہلے نمبر پرکون ہے؟رپورٹ جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی )بدترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہرشامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے سوئٹزرلینڈ و امریکی ادارے آئی کیو ایئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین فضائی آلودگی والے دنیا کے 30 شہروں میں 21 شہر بھارت کے ہیں۔

مذکورہ ادارہ ہر سال حکومتی اعداد و شمار کے تحت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کے پیمانوں کے مطابق رپورٹ مرتب کرتا ہے۔آئی کیو ایئر کی 2019 کی تارہ رپورٹ میں اگرچہ بھارت کو فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین ملک قرار نہیں دیا گیا تاہم اس کے شہر سب سے زیادہ بدترین فضائی آلودگی میں سرفہرست ہیں۔آئی کیو ایئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کو کم کرنے کے حوالے سے چین نے گزشتہ کچھ عرصے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں جس وجہ سے چین میں فضائی آلودگی میں بہتری آئی ہے۔آئی کیو ایئر کی فہرست کے مطابق فضائی آلودگی کے حوالے سے 5 بدترین ممالک میں 4 ممالک جنوبی ایشیا جب کہ ایک مشرقی ایشیائی ملک ہے۔فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین ملک بنگلہ دیش جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے، اسی فہرست میں تیسرے نمبر پر مشرقی ایشیائی ملک منگولیا جب کہ چوتھے نمبر پر افغانستان اور پانچویں نمبر پر بھارت ہے۔فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے بدترین دارالحکومتوں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے، تاہم اگر بدترین فضائی والے 50 بڑے شہروں کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا بدترین شہر ڈھاکا ہے، دوسرے نمبر پر کمبوڈیا کا پنوم پن، تیسرے نمبر پر چینی شہر ہانگو، چوتھے نمبر پر بھارتی شہر ممبئی، پانچویں نمبر پر چینی شہر ووہان، نویں نمبر پر پاکستانی شہر لاہور اور دسویں نمبر پر بھارتی شہر نئی دہلی ہیں۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہروں میں ریکارڈ کی گئی فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت سمیت امریکی فضائی آلودگی سے تحفظ کے ادارے کے مطلوبہ معیارات سے تقریباً 9 گنا زیادہ ہے۔

بھارت کے فضائی آلودگی والے شہروں میں نئی دہلی، ممبئی، غازی ا?باد، کولکتا، بنگلورو اور پونے جیسے شہر شامل ہیں اور مجموعی طور پر بدترین فضائی آلودگی والے 30 میں سے 21 شہر بھارت کے ہیں۔آئی کیو ایئر نے اپنی رپورٹ میں شہروں اور ممالک کو فضائی آلودگی کے حوالے سے 6 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں اچھی فضائی آلودگی، درمیانے درجے کی فضائی آلودگی، صحت کو متاثر کرنے والی فضائی آلودگی، غیر صحت فضائی آلودگی، شدید غیر صحت مند فضائی آلودگی اور خطرناک فضائی آلودگی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کو عالمی ادارے نے صحت کو متاثر کرنے والی کیٹیگری میں شمار کیا جب کہ بھارت کے بھی زیادہ تر شہر اسی کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکا شدید غیر صحت کی کیٹیگری میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…