اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مسجد اقصیٰ کو تقسیم اور قبی الصخری میں ہیکل بنانے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

datetime 3  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)ااسرائیل کے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت مسلمانوں کے قبلہ اول کی تقسیم اور مقدس مقام پر مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے ایک خطرناک اور مسبوق منصوبے پر کام کررہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسجد اقصیٰ کو الخلیل کی مسجد ابراہیمی کی طرز پر مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت مسجد اقصیٰ کی موجودہ عمارت کو گرانے کے بجائے یہودیوں اورمسلمانوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کے تنازع کا درمیانہ حل تلاش کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ اور قبی الصخرہ کو مسمار کرنے کے بجائے یہودیوں کی عبادت کے لیے معبد یا ہیکل قبی الصخرہ کی جگہ تعمیر کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت قبی الصخرہ کے شمالی صحن میں مزعومہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرے گی۔ مزعومہ ہیکل سلیمانی قبی الصخری کی شمالی سمت اور شمال مغرب میں مستطیل کی شکل میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے نچلے دروازے باب رحمت کے قریب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ہی مسجد اقصیٰ کے ایک تہائی رقبے کو ہیکل میں شامل کردیا جائے گا۔اس منصوبے کو اسرائیل کے ساتھ امریکا کے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو یہودیوں کی عبادت کے لیے کھولا جائے گا۔ اس کے بعد یہاں پر یہودیوں کی قربان گاہ بنائی جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…