جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کینڈا میں مقیم آسیہ بی بی نےکس ملک  سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کر دی

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

پیرس( آن لائن ) آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو 2018 میں توہین مذہب کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بَری کرد یا تھا۔ خاتون نے آر ٹی ایل ریڈیو کو انٹر یو دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ گزشتہ ایک ماہ سے فرانس میں ہوں، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا سے فرانس پہلی بار سفر کرنے کے بعدا ن کا کہنا ہے کہ

فرانس سے نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہوں۔میرا پہلا سفر بھی یہی سے شروع ہوا۔ واضح رہے اس سے قبل توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے۔ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔آسیہ بی بی نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ عدالت سے بری ہونے کے باوجود بھی ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔آسیہ بی بی فی الحال کینیڈا میں مقیم ہیں ، توقع ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں یورپ کے کسی نامعلوم ملک میں منتقل ہوجائے گی۔آسیہ بی بی نے یہ بھی کہا کہ ان پر غلط الزام عائد کیا گیااور پہلے غلط سزا بھی سنائی گئی تھی۔ آسیہ بی بی نے کہا کہ اس سارے معاملے کے بعد میری ساری زندگی مصائب کا شکار ہوگئی ، میرے بچوں نے تکلیف اٹھائی اور اس سے میری زندگی پر بہت بڑا اثر پڑا۔آسیہ بی بی نے اْنہیں بری کرنے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوسروں کو بھی منصفانہ ٹرائل کی ضرورت ہے۔آسیہ بی بی نے کہا کہ اور کئی کیسز میں بھی ملزمان برسوں سے جیل میں قید ہیں۔ ان کا فیصلہ بھی میرٹ پر ہونا چاہئے۔ دنیا کو ان کی بات سننی چاہئے۔میں پوری دنیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں۔جس طرح کسی بھی شخص پر بغیر کسی مناسب تحقیقات کے، کسی مناسب ثبوت کے بغیر ہی توہین رسالت کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں تو دنیا کو اس پر بھی دھیان دینا چاہئے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…