سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد کی تعمیر کیلئے  متبادل زمین کی پیشکش قبول کرلی،جانتے ہیں کل رقبہ کتنا ہے؟

25  فروری‬‮  2020

ایودھیا( آن لائن ) سینٹرل سنی وقف بورڈ نے ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے متبادل مقام پر نئی مسجد تعمیر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے متبادل زمین کی پیشکش قبول کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سینٹرل سنی وقف بورڈ نے ایودھیا میں ہی نئی مسجد کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے 5 ایکڑ زمین کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل سنی وقف بورڈ نے اپنے منعقدہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی زمین کی دیکھ بھال کے لیے ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی حکومت نے نئی مسجد کی تعمیر کے لیے ایودھیا لکھنو ہائی پر سوہوال علاقے کے دھنی پور علاقے میں 5 ایکڑ زمین فراہم کی ہے۔ حکومت نے اس مہینے کے آغاز میں سنی وقف بورڈ کو زمین کا الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔چیئرمین سنی وفف بورڈ ظفر فاروقی کے مطابق نئی جگہ پر مسجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ  ہند اسلامی ثقافت کا مرکز، ہند اسلامی ثقافت کی تحقیق و مطالعہ کا مرکز، رفاہی اسپتال، ایک بڑی عوامی لائبریری اور دیگر عوامی سہولیات کی تعمیرات کی جائیں گی۔بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں ایودھیا میں واقع بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کی اجازت دے دی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ متنازعہ زمین مسلمانوں کی نہیں تھی اور سنی وقف بورڈ اس کی  ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف سنی وقف بورڈ کو قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔خیال رہے کہ ایودھیا میں قائم تاریخی بابری مسجد کو انتہا پسند ہندو بلوائیوں نے 1992 میں شہید کیا تھا جس کے بعد متنازعہ زمین پر نئی مسجد کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…