اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مصری سابق صدر حسنی مبارک سرجری کے بعد اسپتال میں داخل تھے جو آج انتقال کر گئے ہیں ۔ انہیں فالج کے اٹیک کے بعد اسپتال میں رکھا گیا تھا ۔مصری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حسنی مبارک نے 91سال کی عمر میں انتقال کیا ہے ۔ حسنی مبارک 2011ء میں احتجاجا مستعفی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے پوتے عمرعلاء مبارک نے کچھ دن قبل پیچیدہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے اپنے دادا کی تازہ تصویر شائع کی گئیں تھیں۔معدے کی سرجری کے بعد حسنی مبارک کی پہلی تصویر ہے جس میں انہیں اپنے پوتے کے ہمراہ دیکھا یا گیا تھا۔عمر علاء مبارک نے انسٹا گرام کے اکائونٹ سے یہ تصویر جاری کی گئی تھی اور ساتھ ہی حسنی مبارک کے لیے اپنی محبت بھرے جذبات کابھی اظہارکیا گیا تھا ۔سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ حسنی مبارک کے معدے میں تکلیف کے بعد ان کی سرجری کی گئی تاہم ان کی حالت بہتر بتاکر گھر شفٹ کر دیا گیا تھا۔تاہم انہیں فالج کے بعد پھر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ وہاں زیر علاج تھے ۔آج ان کا 91برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے ۔